4 اگست، 2008، 5:57 PM

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم سے کم دس افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم سے کم دس افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق آغا صادق روڈ پر واقع پانچ منزلہ عمارت میں پیر کو علی الصبح اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب لوگ گھروں میں سورہے تھے،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،حکام کے مطابق آتشزدگی سے دس افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی علت کے اسباب ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

 

News ID 727214

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha